
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا سفر جنت کی طرف سفر ہے بلکہ خود جنت ہی ہے ان روایات کی بنا پر یہ زیارت جنت کی افضل نعمتوں میں سے ہے اور یہ امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام سے انس اور محبت ہے اسی لیے ابو عبداللہ الحسین علیہ السلام کے عاشق اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں مشکلات اور سختی کے باوجود وہ اس چلچلاتی دھوپ میں سینکڑوں کلومیٹر چلنا برداشت کرتے ہیں ۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا کہ اگرچہ گرمی کی شدت پچاس سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے اور وہ اس مشکل کے باوجود خوش پرسکون اور فعال ہیں جب کہ وہ اس موقع کے علاوہ چھوٹی سی مشقت و تکلیف بھی برداشت نہیں کر پاتے لیکن یہ ان کی حسین علیہ السلام سے محبت ہے۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد یعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت سے کہیں زیادہ جلن اور تکلیف ان کو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے موسم کے اختتام کی ہوتی ہے کہ جب وہ مواکب اکھاڑ رہے ہوتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ وہ اس تکلیف غم اور مایوسی کی وجہ سے رو رہے ہوتے ہیں کیونکہ اب خدمت کا وقت ختم ہوا چاہتا ہے اس وقت ان کی حالت یہ ہوتی ہے کہ گویا ان کو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں جھیلنے والی تکلیف اور مشقت کا کوئی احساس ہی نہیں ہوا۔

