
دفتر مرجع عالیقدرآیت اللہ الشیخ محمد يعقوبی( دام ظلہ) اسلام آباد کے زیراہتمام سرگودھا ڈویژن کی مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ میں17روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا جو کہ 14 محرم الحرام سے 30 محرم الحرام تک جاری رہا۔
دین شناسی شارٹ کورس میں دو مدرسین نے روزانہ کی بنیاد پر ، اور ایک معلمہ نے چار دن اور تین علماء کرام نے شرکاء کو ایک ایک دن کے لیے علوم آل محمد سے مستفید کیادین شناسی کورس میں 11سے 24 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں نے شرکت جن کی مجموعی تعداد 110تھی۔
احکام ، عقائد ، سیرت، تجوید اور تاریخ کورس کا حصہ تھے جن کا باقاعدہ امتحان لیا گیا پیپر با قاعدہ پرنٹیڈ فارم میں تھا اس دن تمام شر کاء کو کھاناکھلایا گیا۔چند بچوں کے علاوہ سب نے 50 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
امتحانات میں کامیاب شرکاء کے لیے بہترین پرو گرام کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک کے نامور عالم و خطیب مولانا ظہور حسین نجفی کے ہاتھوں انعامات دلوائے گئے۔ کیش انعام اور بہترین جلد میں قرآن، نہج البلاغہ ، صحیفہ کاملہ کی صورت میں انعامات تقسیم کیے گئے جن شریک بچوں اور بچیوں نے بھی 80 فیصد سے زیادہ نمبر لیے سب کو بہترین کتاب کا تحفہ دیا گیا۔
اسی طرح اسی پر و گرام میں بچوں نے اسماء الحسنی ایرانی قاریوں کی طرح پڑھے اور موجود مومنین کرام نے اسکو بہت سراہا۔ اہل علاقہ اور شرکاء نے پروگرام کو سنڈے کلاس کی صورت میں جاری رکھنے کی استدعا کی اور دفتر مرجع عالیقدر آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی اسلام آباد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

